Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ کراچی،داخلہ کمیٹی کا اجلاس،داخلہ پالیسی کی منظوری

جامعہ کراچی،داخلہ کمیٹی کا اجلاس،داخلہ پالیسی کی منظوری

Karachi-Universityکراچی، جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی زیر صدارت منعقدہ داخلہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں داخلہ پالیسی برائے 2017 ء کو حتمی شکل دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ اورایوننگ پرگرام) اور بیچلرز، ماسٹرز پروگرام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلے برائے سال 2017 ء کا آغاز 07 نومبر 2016 ء سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بیچلرز پروگرام میںاپلائیڈ فزکس ،بائیوٹیکنالوجی ،بزنس ایڈمنسٹریشن ،کیمیکل انجینئرنگ ،کامرس ،کمپیوٹر سائنس،اکنامکس، ایجوکیشن،انگلش ،انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز ،ماس کمیونیکشن،میتھمیٹکس ،مائیکروبائیولوجی،پیٹرولیم ٹیکنالوجی، پبلک ایڈمنسٹریشن ،اسپیشل ایجوکیشن ،ٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈ)،جبکہ ماسٹرز پروگرام میںبزنس ایڈمنسٹریشن،کامرس، اکنامکس،ایجوکیشن،انگلش،انوائرمینٹل اسٹڈیز،ماس کمیونیکشن،مائیکروبائیولوجی، پبلک ایڈمنسٹریشن،پبلک پالیسی اورٹیچرز ایجوکیشن بی ایڈ (After 2years ADE) شامل ہیں۔واضح کہ ان تمام شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے اورداخلہ ٹیسٹ کا انعقاد نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS ) کے تحت ہوگا۔علاوہ ازیں بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام ) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلے 28 نومبر سے شروع ہوں گے اور ایوننگ پروگرام میںبیچلرز/ ماسٹرز/ اورسرٹیفیکیٹ کورسز میں داخلے 12 دسمبر سے شروع ہوں گے،جبکہ مخصوص کوٹے (Reserved Seats ) اورڈونرنشستوں پر داخلے 14 نومبر سے شروع ہوں گے۔ مخصوص کوٹے میں اسپورٹس،کراچی یونیورسٹی ایمپلائزاسپیشل پرسنز،آرمڈ فورس،فاٹا،شمالی علاقہ جات وآزاد جموں کشمیر،اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔ اس موقع پر داخلہ کمیٹی کے ممبران پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان،پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین،پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلیمان،پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ،پروفیسر ڈاکٹر شیخ مطاہر احمد،پروفیسر ڈاکٹر ناہید پروین، پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن ،ڈاکٹر باسط انصاری ،ماریہ خان اورمحمد عبدالکریم بھی موجودتھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...