Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے حکومت جامعہ کوبیل آئوٹ  گرانٹ جاری کرے،ڈاکٹرقیصر

حکومت جامعہ کوبیل آئوٹ  گرانٹ جاری کرے،ڈاکٹرقیصر

1-11-2016کراچی، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہجامعہ کراچی کے اساتذہ کا نصب العین تحقیق وتدریس ہے اور وہ عظمت مادرعلمی کے پس منظر میں طلباوطالبات کی رہنمائی اپنا فریضہ منصبی سمجھتے ہوئے اس پر کاربند ہیں۔جامعات کی ترقی کے لیے ریسرچ کلچر کا فروغ ناگزیر ہوگیاہے،ہمارے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کئے بغیرمطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہوسکتے۔جامعہ کراچی کے اساتذہ محدود وسائل کے ساتھ گراں قدرخدمات انجام دے رہے ہیں جولائق تحسین ہیں۔حکومت کی جانب سے اتنی گرانٹ نہیں ملتی جتناتنخواہوں ،الائونسز اور پینشن کی مد میں اضافے کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے جامعہ کراچی کے مالی حالات بہتر نہیں ہوپارہے ہیں۔سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ جامعہ کراچی کی مخدوش مالی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بیل آئوٹ گرانٹ جاری کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر کی سماعت گاہ میں منعقدہ ’’سالانہ تقریب‘‘ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ الجامعہ نے مزید کہا کہ میرے دور میں ریکارڈ سلیکشن بورڈ ز منعقدکئے گئے اور دسمبر 2016 ء تک بقیہ تمام سلیکشن بورڈ منعقد کردیئے جائیں گئے۔جامعہ کراچی مالی مشکلات کے باوجوداساتذہ کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔اس موقع پر صدر انجمن اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی نے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی سالانہ کاکردگی کی رپورٹ پیش کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...