Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ کراچی،انجمن اساتذہ الیکشن کے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی،انجمن اساتذہ الیکشن کے نتائج کا اعلان

Election Commissionکراچی، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات 2016-17 ء کے کنوینرپروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر شکیل الرحمن فاروقی 347 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے پروفیسر ڈاکٹرجمیل کاظمی نے 267 ووٹ حاصل کئے۔نائب صدر کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر مقصود علی انصاری 316 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طحہٰ نے 301 ووٹ حاصل کئے ۔ سیکریٹری کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے پروفیسر ڈاکٹر حارث شعیب 387 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں شاہ علی القدر نے234 ووٹ حاصل کئے۔ خازن کے عہدے کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے محسن علی314 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں غفران عالم نے304 ووٹ حاصل کئے ۔ جوائنٹ سیکریٹری کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی ڈاکٹر عظمیٰ عاشق326 ووٹ لے کر جبکہ ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کی ثروت افشاں306 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں۔

abdur rahman
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، 320 روپے اور 480 روپے فی کلو تک...