Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے اقوام کی زندگی میں تعلیم کو بنیادی اہمیت حاصل ہے،ڈاکٹرخالد

اقوام کی زندگی میں تعلیم کو بنیادی اہمیت حاصل ہے،ڈاکٹرخالد

Karachi-Universityکراچی جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہاکہکسی بھی ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے طلبہ اور نوجوان ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ زندہ قومیں اپنے طلبہ اور نوجوانوں کو مستقبل کا معمار سمجھتی ہیں اور ان کیلئے قومی پیمانے پر تعلیمی سہولتوں کے ساتھ صحت مندانہ مقابلوں اور تفریحی لمحات کا اہتمام کرتی ہیں۔ انفرادی طور پر ہر ملک کے نوجوان اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں،افراد اور اقوام کی زندگی میں تعلیم و تربیت کو وہ بنیادی اہمیت حاصل ہے کہ افراد کی ساری زندگی کی عمارت اسی بنیاد پر تعمیر ہوتی ہے۔ عالمگیریت کے جدید تقاضوں کی تکمیل کے تناظر میںسائنس وٹیکنالوجی کی ترقی نے دنیا کو گلوبل ویلج بنادیا ہے ۔چنانچہ روایتی تعلیم سے انحراف کرتے ہوئے جامعات میں عصری تقاضوں کے مطابق جاب اورینٹڈنصاب کی تشکیل کے عملی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ طلباوطالبات کو جدید نصابی تدریس کی روشنی میں عمومی طلب سے ہم آھنگ کیا جاسکے۔چنانچہ اس عمل سے طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کونہ صرف جلا دی جاسکتی ہے بلکہ اساتذہ تدریس کے ساتھ فکری عملی تربیت بھی بطریق احسن انجام دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام منعقدہ ’’ٹیلنٹ ہَنٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئر مین سمٹ بینک علی پسنانی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے ایسے طلبہ جنہیں مالی مشکلات درپیش ہیں انہیں سمٹ بینک بلاسود قرضے فراہم کرے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...