Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا،سفیریورپی یونین

مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا،سفیریورپی یونین

Karachi-Universityکراچی، پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کوٹین نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کو مثبت پیش رفت قرارنہیں دیا جاسکتا مگر اس کے باوجود یورپی یونین اپنے عالمی ایجنڈ ے کی ترویج میں مصروف عمل رہے گا۔مذکورہ منصوبہ کچھ عرصے سے پائپ لائن میں تھا اور یورپی یونین کی گلوبل اسٹریٹیجی جون2016 ء میں متعارف کرائی گئی۔ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے اور تجارتی شعبہ میں بھی تعلقات کو ایک نئی جہت مل رہی ہے ،یورپی یونین کی گلوبل اسٹریٹیجی کا اہم حصہ ہجرت ،ماحولیات اور انرجی سیکورٹی پر مشتمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے ایریا اسٹڈی سینٹر برائے یورپ میں یورپی یونین کی عالمی اسٹرٹیجی پر پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اور فرانس کے مغربی افریقہ اور جنوبی ایشیاء میں نوآبادیاتی نظام کی وجہ سے ان اقوام کے ساتھ اچھے معاشرتی اور ثقافتی تعلقات استوار ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں یورپی یونین کے سفیر نے مسئلہ کشمیر پر یورپی یونین کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا۔امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونل ٹرمپ سے متعلق خدشات قبل ازوقت ہیں ،یورپی یونین کے صدر ڈونل ٹسک نے ٹرمپ کو مبارکبادی پیغام دیتے ہوئے امریکہ اور یورپی یونین کے تعلقات میں بہتری پر زور دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...