Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ اور انٹریونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن کے مابین مفاہمتی یادداشت

جامعہ اور انٹریونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن کے مابین مفاہمتی یادداشت

Karachi-Universityکراچی، ُجامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ معاشرتی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں سماجی علوم کا کلیدی کردار ہے، سماجی علوم کے ماہرین پالیسی میکرز کو پالیسی سازی میں اہم پالیسیاں تجویز دیتے ہیں ۔عصر حاضر میں سماجی علوم کی افادیت سے انکار ممکن نہیں اور مذکورہ مفاہمتی یاداشت پاکستان میں سماجی علوم کے فروغ میں اہم کردار کی حامل ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی جامعات کے سب سے بڑے نیٹ ورک انٹریونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز ،آرٹس اینڈ ہیومیں جامعہ کراچی کی باضابطہ شمولیت کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے کرتے ہوئے کیا۔مذکورہ تقریب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں جامعہ کراچی اور انٹریونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز ،آرٹس اینڈ ہیومینیٹیزکے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ۔جامعہ کراچی کی جانب سے ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن جبکہ انٹریونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز ،آرٹس اینڈہیومینیٹیزکے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد مرتضیٰ نور نے دستخط کئے۔مفاہمتی یاداشت کے مطابق جامعہ کراچی باضابطہ طور پر کنسورشیم کا حصہ بن جائے گااور مشترکہ مفاداتی امور جیسے مشترکہ ریسرچ پبلیکشن ،سیمینارز،ورکشاپس ،کانفرنسز اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں اشتراک کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...