Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ کراچی میںحلال تجرباتی لیبارٹری نے کام شروع کردیا ، ڈاکٹراقبال چوہدری

جامعہ کراچی میںحلال تجرباتی لیبارٹری نے کام شروع کردیا ، ڈاکٹراقبال چوہدری

UniversityofKarachi کراچی، بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کے تحت خصوصی حلال تجرباتی لیبارٹری (Halal Testing Laboratory) نے کام کا آغاز کردیا ہے، ادارے کے تحت غذا، کاسمیٹکس اور ادویاسازی کا سائنسی اعتبار سے حلال و غیرِ حلال ہونے کا تجزیہ کیا جائے گا، یہ تجزیاتی سہولت تجربہ کار اور لائق سائنسدانوں کی زیرِ نگرانی کام کررہی ہے، ایک عرصہ ہوگیا ہے کہ بین الاقوامی مرکز ملک میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو سائنسی جانچ پڑتال کی اعلیٰ سہولیات فراہم کررہا ہے۔ یہ بات انھوں نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی میں سائنسدانوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔ کراچی : ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا اس ادارے کے قیام کامقصد سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو حلال اور غیر حلال کے عنوان سے مصنوعات کی صحت کا تعین کرنے کے لئے سائنسی تجزیاتی سہولت فراہم کرنا ہے، ادارے کی یہ سائنسی تجزیاتی سہولت تجربہ کار اور لائق سائنسدانوں کی زیرِ نگرانی کام کررہی ہے، ان سائنسدانوں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بھنگر، ڈاکٹر کامران عظیم، ڈاکٹر غلام مشرف اور ڈاکٹر شکیل احمد بھی شامل ہیں، انھوں نے کہا بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی تعلیمی اور تحقیقی عنوان سے اعلیٰ پشہ ورانہ ماحول کا حامل ہے جہاںپر ملکی و غیر ملکی طلبہ و طالبات کو مختلف کیمیائی و حیاتیاتی علوم میں اعلیٰ تحقیقی تربیت اور اعلیٰ تعلیم (ایم فل اور پی ایچ ڈی) کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...