Wednesday, October 28, 2020
Home خصوصی رپورٹس یونیورسٹی روڈ اور جماعت اسلامی (عبدالرحمٰن عاجز)

یونیورسٹی روڈ اور جماعت اسلامی (عبدالرحمٰن عاجز)

1
کراچی کا یونیورسٹی روڈ مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک ہے۔ صفورہ سے مزار قائد تک یہ روڈ بہت زیادہ مصروف ہوتا ہے کیوں کہ روزانہ لاکھوں کی تعداد میں اس پر محو سفر ہوتے ہیں۔ نصف درجن سے زائد پاکستان کی یونیورسٹیز اس روڈ پر موجود ہیں جبکہ کئی ایک کالجز، اسکولز اور سرکاری و غیر سرکاری دفاتر بھی موجود ہیں۔ جن میں KMC کے دفاتر، سفاری پارک، محکمہ موسمیات اور اکائونٹنٹ جنرل سندھ کے دفاتر بھی ہیں جو کہ زیادہ مصروفیت کے حامل ہیں۔ جس وجہ سے یونیورسٹی روڈ پر ہر وقت عوام کا رش رہتا ہے۔ مگر یہ سڑک حکومت سندھ اور متعلقہ محکوں کی غفلت کی وجہ سے جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ کہیں سڑک کے بیچ کھڈے پڑے ہوئے ہیں تو کہیں سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔ جبکہ کاروباری حضرات کی طرف سے غیر قانونی پارکنگ بھی اس سڑک کے مسافروں کے لیے پریشانی و تکلیف کا باعث بنتی ہے۔
3
ایک تو سڑک کی حالت قابل رحم ہے اور پھر اوپر سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے معمولات زندگی میں خلل پیدا ہوتا ہے۔یونیورسٹی روڈ کو جلد از جلد بہتر کرنے کے لیے جماعت اسلامی نے پورے روڈ پر بینرز اور فلیکس لگا کر متعلقہ محکموں اور حکومت سندھ کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگانے کی کوشش کی ہے۔ اس ضمن میں کراچی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر یونس بارائی نے کراچی پریس کلب میں یونیورسٹی روڈ کی عدم تعمیر اور شہریوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے
2
پریس کانفرنس کی، اس موقع پر جماعت اسلامی گلستانِ جوہر زون کے امیر انجینئر عمر فاروق، نیشنل لیبر فیڈریشن کے خالد خان، سلیم عمر، فواد بنگش اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر یونس بارائی نے کہا کہ پچھلے 13 سال میں 4 مرتبہ یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کے لیے کروڑو ں روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، مگر اس کے باوجود ابھی تک یونیورسٹی روڈ تعمیر نہیں کیا گیا، یونیورسٹی روڈ کے عدم تعمیر کی وجہ سے سوک سینٹر سے صفورہ چورنگی تک رہائش پذیر 10 لاکھ افراد ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں۔ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ اگر حکومت نے 15 نومبر تک یونیورسٹی روڈ پر تعمیراتی کام شروع نہ کیا تو بڑے پیمانے پر مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے۔ عدم تعمیر پر جماعت اسلامی ”یونیورسٹی روڈ تعمیر کرو‘ مہم چلائے گی۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی، خطوط روانہ کیے جائیں گے، وزیر بلدیات سے بھی ملاقات کی جائے گی، مارکیٹ انجمنوں اور ٹرانسپورٹ تنظیموں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ لہٰذا حکومت اور شہری انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس طرف بھی توجہ دیں اور اس مصروف سڑک سے تجاوزات کو ختم کر کے روڈ کی مرمت کریں یا از سرنو تعمیر کریں تاکہ عوام کو سفر کرنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...