Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں عدالت اردولغت کا22 جلدوں پر مشتمل مکمل سیٹ اردو ڈکشنری بورڈمیں ہی موجودنہیں

اردولغت کا22 جلدوں پر مشتمل مکمل سیٹ اردو ڈکشنری بورڈمیں ہی موجودنہیں

urduکراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اردوکو دفتری زبان کے طورپر فوری نافذکرنے کے موقع پراردو لغت بورڈکی زبوں حالی کاانوکھا واقعہ سامنے آیاہے۔ اردوڈکشنری بورڈمیں اردولغت کی 7جلدیں ختم ہوگئی ہیںجس کے سبب قومی اسمبلی کی جانب سے اردوڈکشنری بورڈسے مانگے گئے اردولغت کی تمام 22 جلدوں پرمشتمل مکمل سیٹ اسمبلی کوفراہم نہیں کیاجا سکاہے اور گزشتہ روز کو 22میں سے محض 15 جلدیں قومی اسمبلی کوبھجوائی جاسکی ہیں۔ وفاقی حکومت نے اردولغٖت بورڈکوکئی برس سے لغت کی دوبارہ اشاعت کے لیے فنڈہی فراہم نہیں کیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اردولغت کے پاس 22جلدوں پرمشتمل لغت میں سے تیسری، چوتھی، 5ویں، 14ویں، 15ویں، 16ویں اور17ویں جلدادارے کے ذخیرے میں ختم ہوچکی ہے اور اردولغت کی جلدوں کی دوبارہ اشاعت نہ ہونے کے سبب لغت کی تصنیف وتالیف کرنے والے ادارے کے پاس ہی اس کی جلدیں موجودنہیں ہیں۔ ذرائع نے اس بات کاانکشاف بھی کیاکہ جب کچھ عرصہ قبل صدرمملکت ممنون حسین نے آذر بائیجان کے دورے کے موقع پرمذکورہ ملک کے صدرکو لغت کامکمل سیٹ پیش کرنے کے لیے بورڈ سے 22 جلدیں منگوائیں تواردو لغت بورڈکی انتظامیہ نے مجبوراً اپنی پرانی الماریاں کھول کراس میں موجود ریکارڈکی کاپیاں نکال کرسیٹ پوراکیا اوربمشکل 22 جلدیں پوری کرکے صدرمملکت کوبھجوائی گئیں۔ ذرائع کاکہنا تھاکہ آذربائیجان کے صدرنے اردولغت کامکمل سیٹ پاکستان حکومت سے دینے کی درخواست کی تھی۔ نجی ٹی وی نے اس معاملے پرمزارقائد کے ریذیڈنٹ انجینئراور اردولغت بورڈکے ایڈیٹر محمدعارف سے بھی رابطے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ ممکن نہیں ہوسکا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...