Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

پاکستان میں فارمیسی کے شعبے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے،ڈاکٹر ظفر اقبال

fedralurduپاکستان میں فارمیسی کے شعبے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ مریض کو صحیح ادویات کی فراہمی فارماسسٹ کے فرائض میں شامل ہے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کا کلیہ فارمیسی طلبا کوبہتر تعلیم فراہم کرکے معاشرے کو معیاری ادویات فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے فارمیسی کونسل آف پاکستان کے وفد کے جامعہ کی کلیہ فارمیسی کی نئی عمارت کے دورے کے بعد ہونے والے اجلاس میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کلیہ فارمیسی کے تحت صبح اور شام میں طلبا کو فارم ڈی پانچ سالہ ڈگری پروگرام کرائے جاتے ہیں۔یہاں تدریس کے لئے اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی مقرر کی گئی ہے جو طلبا کو دنیا بھر میں اس شعبے میں ہونے والی تحقیق کے مطابق تدریس میں مصروف ہیں۔ پاکستان فارمیسی کونسل کے سات رکنی وفدنے کلیہ فارمیسی کادورہ کیا اسکے مختلف شعبہ جات اور لیبارٹریز کا معائنہ کیا اور فارم ڈی کی ڈگری کی ضروریات کا جائزہ لیااور اساتذہ و طلبا کو دی جانے والی سہولتوں پر نہایت اطمینان کا اظہار کیا۔ اس دورے کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین، انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہ جبین و صدور شعبہ جات بھی موجود تھے۔

Open chat