Tuesday, October 20, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی ڈیٹا کی حفاظت، یو ایس بی پروٹیکٹر تیار

ڈیٹا کی حفاظت، یو ایس بی پروٹیکٹر تیار

usb condomکراچی،    دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو اپنے کمپوٹر ڈیٹا کے کھو جانے کا خطرہ مسلسل لاحق رہتا ہے، یا یو ایس بی وائرس کے خطرے سے دوچار رہتی ہے ، اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہرین نے یو ایس بی پروٹیکٹر تیار کر لیا ہے جسے’یو ایس بی کنڈم ‘کا نام دیا گیا ہے ،جس کی مدد سے یو ایس بی ڈیوائسز میں موجوداہم ڈیٹا ،حفوظ بنایا جا سکے گا۔

اس پروٹیکٹر کی مدد سے آپ اپنا فون ، ٹیبلٹ یا یو ایس بی ڈیوائس کسی بھی کمپیوٹر سے منسلک کر سکیں گے اور نہ ہی معلومات چوری کا خطرہ ہوگا اور نہ ہی وائرس کے حملے کا ۔ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ فون اور ٹیبلٹس کے پبلک چارجنگ پوائنٹس پر ڈیٹا کا چوری ہوجانا معمول کی بات ہے لیکن اب اس کی روک تھام ممکن ہو جائے گی ۔

یو ایس بی پروٹیکٹر میل اور فی میل دونوں پورٹ رکھتا ہے یعنی ایک پورٹ کنیکٹ ہو کر دوسری پورٹ اسے کمپیوٹر سے منسلک کر دےتی ہے ۔اس ڈیوائس کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ تجرباتی طور پر تیار کی تھی لیکن اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جلد ہی تجارتی بنیادوں پر اس کی تیاری کا آغاز کر دیا جائے گا۔محدود طور پر تیار کئے گئے یو ایس بی پروٹیکٹر کی قیمت 10ڈالرز رکھی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...