بدھ, دسمبر 7, 2022
spot_imgspot_imgspot_img
Homeصحتسیب میں چھپا دل کے مریضوں کے لیے مفید خزانہ

سیب میں چھپا دل کے مریضوں کے لیے مفید خزانہ

برطانیہ کی ریڈنگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر گنٹر کُنلے نے بتایا کہ روزانہ 400 سے 600 ملی گرام فلے ون تھری او ایل ایس کھانے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے جو چائے کے کئی کپ کے برابر ہے۔ تاہم یہ سیب جامنی اور سرخ بیریوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ گہری رنگت والی چاکلیٹ میں بھی یہ عام پایا جاتا ہےماہرین نے مرکب کی خوراک بہت تحقیق کے بعد جاری کی ہے جس کے لیے 157 طبی آزمائشں اور 15 مطالعوں کو شامل کیا گیا ہے۔ تمام سروے بتاتے ہیں کہ فلے وین تھری او ایل ایس دل کی حفاظت کرتا ہے اور خون کا بہاؤ بڑھانے کے علاوہ کولیسٹرول اور شکر کو بھی قابو میں رکھتا ہے۔ تاہم مختلف افراد پر اس کے مختلف اثرات ہوسکتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ فلے وین تھری او ایل ایس کو غذا سے حاصل کیا جائے کیونکہ اس کی گولیوں اور سپلیمنٹ سے کئی مسائل سامنے آئے ہیں۔ اگر اس کی خوراک بڑھ جائے تو جگر متاثر ہوسکتا ہے اور ہاضمے کی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code