Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں این اے 246 ڈبل سواری پر پابندی انتظامیہ کی ناکامی ہے، عثمان معظم

ڈبل سواری پر پابندی انتظامیہ کی ناکامی ہے، عثمان معظم

REFNO-027-Photo-21-04-2015320x180  کراچی،حلقہ NA-246سے پاسبان پاکستان کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی عثمان معظم صدیقی نے کہا ہے کہ وی وی آئی پی پروٹوکول ختم کرکے پولیس نفری کو عوام کی حفاظت اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے استعمال کیا جائے اور ضلعی وسطی میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کی جائے ۔ کراچی صوبہ بنے گا تو وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اور ہر شہری کو امن و سکون اور مافیاﺅں سے تحفظ فراہم کریں گے ۔ وہ پاسبان کراچی کے زیر اہتمام کریم آباد پر واقع پاسبان پاکستان کے الیکشن کیمپ کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر پاسبان کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر موجود تھا جس پر ڈبل سواری پر پابندی نامنظور تحریر تھا ۔ عثمان معظم نے کہا کہ8 گھنٹے کی پولنگ کیلئے 72 گھنٹے تک ڈبل سواری پر پابندی حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی ہے۔ حلقہ NA-246میں انتخابات ہورہے ہیں او ر انتظامیہ نے چند وی وی آئی پیز کے تحفظ کے لئے ہزاروں پولیس والوں کی نفری وی آئی پی پروٹوکول پر لگا دی ہے جبکہ عام آدمی کو تحفظ دینے کے بجائے ضلعی وسطی میں ناانصافی پر مبنی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ انتخابات ایک حلقہ میں ہوں اور پابندی کراچی کے لاکھوں عوام بھگتے یہ کہاں کا انصاف ہے ۔ امن عامہ کا مفاد کہہ کر ڈبل سواری پر پابندی سے ہزاروں متوسط طبقہ کی عوام اور موٹر سائیکل سوار بری طرح پریشان ہوں گے ۔ یہ پابندی نہیں بلکہ اہل کراچی کا استحصال ہے اور پاسبان اہل کراچی کے حقوق کے دفاع کے لئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے ۔ عثمان معظم نے کہا کہ پاسبان کا مطالبہ ہے کہ عوام کراچی صوبہ کو ووٹ دیں اور کراچی کو صوبے کا درجہ دیا جائے ۔ پاسبان کا یہ مطالبہ حلقہ NA-246سے باہر نکل کر کراچی کے ہر گھر، ہر گلی ، ہر محلے کا مطالبہ بن گیا ہے اور اسے زبردست پذیرائی مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی صوبہ بنے گا تو عوام کو حقوق ملیں گے ، مسائل کا خاتمہ ہوگا اور وی آئی پی کلچر اپنی موت آپ مرجائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...