Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں پانی کے بحران پر قابوپانے کا واٹربورڈ کا دعویٰ جھوٹ ہے،عثمان معظم

پانی کے بحران پر قابوپانے کا واٹربورڈ کا دعویٰ جھوٹ ہے،عثمان معظم

Pasban logoکراچی ، پاسبان صوبہ کراچی کمیٹی کے کنوینئر عثمان معظم نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات و بلدیات اور چیئرمین کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ شرجیل میمن کا یہ دعویٰ کہ کراچی میں پانی کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے سفید جھوٹ پر مبنی ہے، کیا انہیں شہر بھر میں پانی بحران کے باعث ہونے والا احتجاج نظر نہیں آرہا ہے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں شہریوں کوپائپ لائنوں کے ذریعے ان کے گھروںمیں پانی پہنچایا جاتا ہے جبکہ وزیربلدیات کے دور میں لائنوں کا پانی بند کرکے ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کرنے کی انتہائی نامعقول مثال قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ شرجیل میمن بتائیں کہ واٹرٹینکر کے ذریعے فراہم کرنے کیلئے پانی کہاں سے آرہا ہے اور کیا ڈھائی کروڑسے زائد آبادی کی ضروریات ایک ہزار واٹر ٹینکر سے پوری کی جاسکتی ہے؟جس میں اکثریت غریبوں کی ہے جن کے گھروں میں انڈرگراﺅنڈ ٹینک تک نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے شہرمیں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا اورجب پورا شہر پانی پانی چلانے لگا تو پھر واٹرٹینکر کے ذریعے پانی مہیا کرنے کا شاہی فرمان جاری کرکے کروڑوں روپے کھانے کا منصوبہ بنایا گیا ۔عثمان معظم نے مطالبہ کیا کہ واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کرنے کا ڈرامہ بند کرکے شہریوں کو فی الفور واٹربورڈ کی لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...