Sunday, October 25, 2020
Home Trending عذیر بلوچ کا ایران پہنچ کر لیاری میں کارندوں سے رابطہ، خاندان...

عذیر بلوچ کا ایران پہنچ کر لیاری میں کارندوں سے رابطہ، خاندان بھی منتقل

uzairکراچی: لیاری گینگ وارکاسرغنہ عذیر بلوچ دبئی سے ایران پہنچ گیا، عذیربلوچ کی جانب سے دبئی میں ایرانی قونصلیٹ کو ایران جانے کیلیے دی جانے والی درخواست قبول کرلی گئی تھی،عذیربلوچ نے ایران پہنچنے کے بعدپاکستان میں موجوداپنے اہم کارندوں کوفون پرمبارکبادی پیغام بھیجا جس کے بعد سردارآصف مٹھل سمیت10سے زائداہم کارندے ایران چلے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی ویب سائٹ پر رپورٹ کے مطابق یہ بات عذیربلوچ کے دبئی میں موجودایک رشتے دارنے نجی ٹی وی ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے بتائی۔انھوں نے بتایاکہ پاکستانی حکام کی درخواست پرعذیر بلوچ کومسقط سے دبئی آتے ہوئے بارڈرپرعطا کے مقام سے انٹر پول نے حراست میں لے کردبئی حکام کے حوالے کیا تھا تاہم 90 روزسے زائددن گزرنے کے باوجودپاکستانی حکام عذیربلوچ کے جرائم کے حوالے مکمل دستاویزات پیش نہیں کرسکے جس کے باعث اسے پاکستان حکومت کے حوالے نہیں کیاگیا،بعد ازاں عذیر بلوچ کودبئی حکام نے چھوڑدیا۔انھوں نے بتایاکہ عذیربلوچ نے کچھ روزتک دبئی میں اپنے بہنوئی اکرم بلوچ کی رہائش گاہ پرقیام کیا۔ جس کے بعد اس نے ایرانی قونصلیٹ میں ایک درخواست دی تھی جس میں مؤقف اختیارکیاکہ وہ ایران کے شہر سربازمیں اپنے کاروبار کے سلسلے میں جاناچاہتاہے جس پر ایرانی حکومت نے اسے ایران جانے کی اجازت دیدی،ایران میں داخلے کی اجازت دلوانے میں ایک ایرانی انٹیلی جنس افسرنے اہم کردار اداکیا،اجازت ملنے کے بعد عذیربلوچ اپنے3ساتھیوں کے ہمراہ ایران کے شہر سربازچلا گیا جہاں اس کے متعددرشتے داررہائش پذیر ہیں جبکہ عذیر بلوچ کی اہلیہ اوربچے بھی پاکستان سے ایران پہنچ گئے ہیں۔ اس کی والدہ پہلے سے ایران میں تھیں،عذیر بلوچ کے ایران پہنچنے کے بعدوہاں جشن منایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...