Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں نومبرکے دوران سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور کم سےکم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔...

ڈاؤ یونیورسٹی کا کورونا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا

یونیورسٹی روڈ پر قائم ڈاؤ یونیورسٹی ڈینٹل کالج ہسپتال کا کورونا کا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا جس کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی کی...

آغا سراج پر ایک سال بعد فرد جرم عائد

کراچی کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اور ان کے اہلخانہ پر ایک ارب 61 کروڑ کے غیر قانونی...

تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر

جام صادق پل پر تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے...

کراچی پولیس دبئی میں عذیر بلوچ کی گرفتاری میں ناکام

uzairکراچی: دبئی جانے والے کراچی پولیس کے افسران آئندہ 72 گھنٹے میں ملزم عذیر بلوچ کو گرفتار کیے بغیر واپس آ جائیں گے، کیونکہ دبئی حکومت نے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی، ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار عذیر بلوچ کو دبئی انتظامیہ نے پاکستانی پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا، عذیر بلوچ کے خلاف دبئی اور ایران حکومت نے مزید دو مقدمات درج کر لیے ہیں، پہلے مرحلے میں دبئی میں عذیر بلوچ کا کیس چلے گا، جب دبئی میں کیس ختم ہو گا تو عذیر بلوچ کو ایران حکومت کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے، دبئی جانے والے کراچی پولیس کے ایک افسر نے اپنا نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دبئی حکام نے عذیر بلوچ کی گرفتاری کراچی پولیس کو دینے سے انکار کر دیا اور موقف اختیار کیا کہ ملزم کیخلاف دبئی پولیس نے چیک بائونس ہونے کا ایک مقدمہ درج کیا ہے، دوسری جانب ایران حکومت نے بھی ایران کے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

Open chat