Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت اسکول وینز ایسوسی ایشن کا گیس سلنڈر ہٹانے سے انکار، پیر سے...

اسکول وینز ایسوسی ایشن کا گیس سلنڈر ہٹانے سے انکار، پیر سے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان

school van1کراچی: اسکول و کالجز وین ایسوسی ایشن نے پیر سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کردیا ہے اور یہ اعلان ٹریفک پولیس کے رویے کے خلاف احتجاجاً کیا ہے جس میں اسکول وینز پر سی این جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے غیر قانونی اسکول وکالج وینز کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیاہے ، اور قوائد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے والی متعدد اسکول وینز کے ڈرائیورز کا چالان بھی کیا اور ان کی گاڑیاں بھی ضبط کرلیں ۔ آل کراچی اسکول و کالج وین ایسوسی ایشن نےٹریفک پولیس کی کارروائی کے خلاف پیر سے وینز بند کرنے کی دھمکی دےدی ہے۔ صدراسکول و کالج وین ایسوسی ایشن کریم خان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک نے اسکول وینز کے مسائل میں اضافہ کردیا ہے اور بلاوجہ وینز کوبند کیا جارہا ہے۔ اسکول وکالج وین ایسوسی ایشن نے پیر سے غیر معینہ مدت تک وینز سڑک پرنہ لانے کا اعلان کردیا ہے۔ اسکول وینز ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں مالکان کو گاڑیوں کے رنگ پر چھوٹ تو ضرور دی گئی تھی لیکن سارا اختلاف سی این جی سلنڈر کے استعمال کا ہے ، جسے اسکول وین ایسوسی ایشن چھوڑنے کو تیار نہيں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...