اسکول ٹرانسپورٹ کی ریگولیشن اورکنٹرول کاحکم نامہ جاری

school van1کراچی صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کراچی سمیت سندھ بھرکے نجی اسکولوں اورکالجوں میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کی ریگولیشن اورکنٹرول کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔یہ حکم نامہ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے ایک نوٹیفکیشن کے ضمن میں جاری کیا گیا ہے، ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ منصوب صدیقی کی جانب سے نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو جاری کیے گئے ایک خط میں ان اداروں سے اسکولوں میں چلنے والی وینز اور ان کے ڈرائیورکا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے، اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ایک پرفارما بھی بھجوایا گیا ہے اور متعلقہ تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 3 روز میں اپنے اداروں میں چلنے والی وینز اور ان کے ڈرائیور کا ڈیٹا شیئر کریں۔ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے پروفارمے میں ٹرانسپورٹ کی تفصیلات اور اس کے روٹس، ٹرانسپورٹ کے مالک کے کوائف، ڈرائیور،کنڈیکٹر، ہیلپر کے کوائف، متعلقہ افراد کی تصاویر، لائسنس اور گاڑیوں کے کاغذات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل کراچی میں ایک مدرسے کی وین میں آگ لگنے کے واقعے سے کئی طلبہ جھلس گئے تھے جس کے بعد محکمہ کی جانب سے یہ اقدام کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top