بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے سینئر ڈائریکٹر کی نگرانی میں برنس روڈ اور رامسوامی کے علاقے میں غیرقانونی ذبیحہ اور پریشر والے گوشت کی فروخت کے خلاف کامیاب چھاپہ مارتے ہوئے 325 کلو گرام گائے کا گوشت ضبط کرلیا, سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع مارکیٹوں اور دیگر دکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں جن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور ان چھاپوں میں سینکڑوں کلو گرام گوشت ضبط کرکے چڑیا گھر کو بھجوایا جاچکا ہے۔