جمعہ, مارچ 24, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیجرم سے متاثرہ افراد کے لیے سندھ پو لیس کا وکٹم سپورٹ...

جرم سے متاثرہ افراد کے لیے سندھ پو لیس کا وکٹم سپورٹ یونٹ قائم

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈی آئی جی جنوبی کراچی عرفان بلوچ کے مطابق بعد ازاں یہ سسٹم صوبے میں ضلعی سطح پر قائم کیا جائے گا

کراچی میں پولیس کی جانب سے ضلع جنوبی اور کیماڑی سمیت مختلف علاقوں پر مشتمل صوبے کا پہلا وکٹم سپورٹ یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔

جرم سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اس طرح کے وکٹم سپورٹ یونٹ اس سے بیشتر قائم کیے جا چکے ہیں۔

وکٹم سپورٹ یونٹ کا کام یہ ہے کہ جب کسی فرد کے ساتھ کوئی بھی جرم ہو جائے تو اس کی ایف آئی آر کاٹنے سمیت تفتیش میں ہر ممکن مدد کی جائے۔

’کسی فرد کے ساتھ کوئی جرم ہوجاتا ہے، کوئی فرد قتل یا زخمی ہوجائے، ریپ ہو اور مقامی پولیس اس متاثر شخص کی شکایت پر کوئی رسپانس نہیں دے رہی تو یہ یونٹ اس فرد کی مکمل مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code