Tuesday, October 27, 2020
Home کھیل ویسٹ انڈیزکوشکست،پاکستان نے ٹیسٹ سیریزاپنے نام کرلی

ویسٹ انڈیزکوشکست،پاکستان نے ٹیسٹ سیریزاپنے نام کرلی

302364-misbah-1415866405-738-640x480کراچی، ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 133 رنز سے ہراکر ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرلی جب کہ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کے ہدف 456 رنز کے تعاقب میں 322 رنز ہی بناسکی۔ میچ کے پانچویں اور آخری روز171 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کھیل شروع ہوا تو روسٹن چیز اور بلیک ووڈ نے تیزی سے رنز بنانا شروع کیئے اور 70 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم روسٹن چیز 187 کے مجموعی اسکور 20 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار ہو گئے،اس کے بعد جرمین بلیک ووڈ نے مزید تیزی سے کھیلنا شروع کیا تاہم وہ بھی 95 رنز بنا کر 244 کے مجموعی اسکو رپریاسر شاہ کی گھومتی گیند کا نشانہ بن گئے، جب کہ مہمان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر بھی 266 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے،اس کے بعد ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی کھلاڑی خواطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا اور پوری ٹیم 322 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 5 جب کہ محمد نواز اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں گرین کیپس نے کالی آندھی کو 56 رنز سے شکست دی تھی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...