Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی...

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن، بختاور بھٹو کی منگنی آج، بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی کی...

مہندی کے کارخانے میں آتشزدگی

اورنگی ٹاؤن 4 نمبر کے قریب مہندی بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی، فائر بریگڈ کی 3 گاڑیوں نے...

VIPموومنٹ،صرف دومنٹ کیلئے سڑک بندکرنے کاحکم

supreme courtکراچی سپریم کورٹ نے شہر میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران صرف دو منٹ کے لیے سڑک بند کرنے کا حکم دےد یا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہفتہ 13 جنوری کو وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی عدالت نے آئی جی سندھ کو سڑکوں کی بندش کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔نجی چینل کےمطابق سپریم کورٹ نے اب تفصیلی حکم نامہ جاری کردیا جس میں حکم دیا گیا ہےکہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔عدالت نے آئی جی سندھ کو حکم دیا ہےکہ وی آئی پی موومنٹ کے لیے بلیو بک کا قانون موجود ہے اسی قانون کے تحت اقدامات کیے جائیں اور باور کرایا جائے کہ اس کی خلاف ورزی نہ ہو۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث اگر سڑک بند ناگزیر ہے تو صرف 2 منٹ کے لیے سڑک کو بند کیا جائے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ اگر حکم کی خلاف ورزی کی ہوئی تو عدالت پھر اس کا نوٹس لے گی

Open chat