الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیدیا

arshad vhoraکراچی ، الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیدیا، ذرائع کے مطابق ارشدوہرہ ایم کیوایم پاکستان چھوڑکرپی ایس پی میں شامل ہونےپر ایم کیوایم پاکستان نے نااہلی کی درخواست دائر کی تھی،ارشدوہرہ ضلع سینٹرل کراچی کی یونین کونسل49سےچیئرمین منتخب ہونے کے بعد میئر کراچی کے الیکشن میں وسیم اختر کے نائب کے طورپر منتخب ہوئے تاہم اختلافات کے باعث انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی کو جوائن کرلیا جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے انہیں نااہل قرار دلانے کےلئے الیکشن کمیشن کو ایک درخواست دائر کی کہ ارشد وہرہ نے پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسری جماعت میں چلے گئے لہذا اب وہ ایم کیوا یم کے رکن نہیں رہے اور انہیں ڈپٹی میئر کے عہدے سے ہٹایا جائے اس درخواست پر الیکشن کمیشن نے ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top