Monday, October 26, 2020
Home Trending سندھ میں بلدیاتی انتخابات: پہلے مرحلے کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

سندھ میں بلدیاتی انتخابات: پہلے مرحلے کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

vote election1کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پہلے مرحلے میں سندھ کے 8 اضلاع سکھر، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، کندھکوٹ اور قمبرشہداد کوٹ میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، جن میں 10 ہزار87 امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔ پہلےمرحلے میں اب تک 707 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جن میں کشمور سے 118، قمبرشہداد کوٹ سے 50، لاڑکانہ سے38، سکھرسے39، خیرپور سے 53، گھوٹکی سے189، جیکب آباد سے 128 اور شکار پورسے92 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پولنگ اسکیم کے تحت سندھ کے 8 اضلاع میں 31 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 42 لاکھ 81 ہزار 72 مردو خواتین ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ جن کے لئے 4ہزار 434 پولنگ اسٹیشن اور 13 ہزار 598 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ ان پولنگ اسٹیشنز 45 ہزار سے زائد عملہ تعینات ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...