Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

محمد رضوان عرفان کی حکومتِ سندھ سے اپیل

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان کی حکومتِ سندھ سے اپیل، 6 بجے دکانیں...

اے این ایف کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

 اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے...

کراچی میں آج بونداباندی کا امکان

موسم کی صورتحال، کراچی میں آج بونداباندی کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری...

زائد فیسیں لینے والے اسکولوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ...

VVIP موومنٹ،تمام رکاوٹیں دورکی جائیں،چیف جسٹس

supreme courtکراچی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے وی وی آئی پی موومنٹ ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔نجی چینل کے مطابق چیف جسٹس نے پولیس رولز کے مطابق تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وی وی آئی پی موومنٹ کی سماعت ہوئی۔ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر افسران عدالت پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے کہا خواجہ صاحب بتائیں کہ شہریوں کے حقوق کیا ہیں؟، سڑکوں کو بند کرنے سے متعلق شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آئی جی سندھ نے کہا وی وی آئی پیز کے لیے قوانین موجود ہیں۔چیف جسٹس نے کہا آئی جی صاحب، میں بھی تو وہ وی آئی پی ہوں، میرے لیے تو سٹرک بلاک نہیں ہوتی۔ آئی جی نے کہا کہیں سڑکیں بند نہیں، صرف موومنٹ کے لیے انتظامات کیے جاتے ہیں، صرف دو منٹ کے لیے ٹریفک بند کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا وی وی آئی پی موومنٹ سیاسی رہنماؤں کی ہو یا کسی اور کی،شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے۔

Open chat