Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ہنرمند اورباصلاحیت خواتین کی صلاحیتوں کوعالمی سطح پراجاگر کرنے کی ضرورت ہے،...

ہنرمند اورباصلاحیت خواتین کی صلاحیتوں کوعالمی سطح پراجاگر کرنے کی ضرورت ہے، جہاں آرا حئ

Jehan-Ara-Hai-Shaheen-Sarang-and-others-at-the-expo320x180کراچی ، پاکستان کی ہنر مند اور با صلاحیت خواتین کے کام کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف آرٹسٹ جہاں آرا حئی نے گزشتہ روز ٹی ڈبلیو نائن وائی کے زیر اہتمام سن سٹ کلب کے سبزہ زار میں منعقد ہونے والے چوتھے ویمن ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی تجارتی اور تفریحی نمائشوں سے شہر اور اندرون شہر وں میں ہنر مند خواتین جو ملبوسات کی صنعت میں اپنا ایک اعلیٰ مقام رکھتی ہیں ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو عوام میں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ نمائش میں پچاس سے زائد ملکی اور بیرون ملک کی خواتین ڈیزائنرز سمیت جیولری ڈیزائنر ، میک اپ آرٹسٹ،،خواتین فوٹوگرافرز، خواتین کی سماجی تنظیمیں اور دیگرشعبہ سے تعلق رکھنے والے ادار وں نے اپنے اسٹالز لگا ئے۔ نمائش میں کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے خاندان کے ہمراہ شرکت کی اور خواتین کے کام کو سراہا۔ نمائش کے منتظم شاہین سرنگ کے مطابق نمائش کا مقصد ہنر مند خواتین کے کام کو بین الاقوامی سطح پر ان کی اہمیت کو اجاگر کر نا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...