Saturday, October 24, 2020
Home Trending پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ، وقار...

پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ، وقار مہدی

 Beautiful-Flag-of-PPP-hd-Wallpapersپاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گذشتہ روز ساہیوال میں جلسے میں خطاب کے دوران پی پی پی کے حوالے سے دیئے جانے والے ریمارکس کے پی پی پی نے 21نومبر کو لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خوفزدہ ہوکر تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں، کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور بے بنیاد اور جھوٹ کاپلندہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑہ اور قلعہ ہے اور پی پی پی کو تحریک انصاف سے ناتو کوئی خطرہ ہے اورناہی پیپلز پارٹی تحریک انصاف کو صوبہ سندھ میں اپنا روایتی حریف تصور کرتی ہے۔ وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی ہے اور گذشتہ 6سالوں میں سیاسی طور پرکسی کو بھی انتقامی کاروائی کا نشانہ نہیں بنایا گیا ہے اور پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف کے 21نومبر کو لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے ناتوکوئی فکرہے اور ناہی پیپلز پارٹی اسے کوئی اہمیت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کا حق ہے کہ وہ کہیں پربھی جلسے کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنے ورکروں، ووٹروں اور عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے اور پی پی نے اپنے گذشتہ دور حکومت میں صوبے سندھ میں عوام کی بے لوث خدمت کی اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے انتھک جدوجہد کی ، جس کا ثمر ہے کہ 2013کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت کے ساتھ صوبے سندھ میںکامیابی حاصل کی۔وقار مہدی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پیپلز پارٹی سے متعلق سوچ سمجھ کر بات کرنا چاہیے،وہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،انہیں ایسی باتیں زیب نہیں دیتی ہیںانہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اپنے ایک بھی کارکن کا نام بتائیں جس کو گرفتار کیا گیا ہے یا کسی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج کی گئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان الزام تراشی کی سیاست ترک کرکے سچ بولنا سیکھیں اور عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...