وقاص قتل کیس،متحدہ کے سابق یونٹ انچارج آصف علی کوسزائے موت

waqas shah mqmکراچی ، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پیر کے روز وقاص شاہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیاہے ۔فیصلے کے مطابق عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج سید آصف علی کو سزا ئے موت اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جب کہ عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی جبکہ غیر قانونی اسلحہ میں بھی 7سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رینجرز نے نائن زیرو پر ریڈ کیا تھا جس پر احتجاج کے دوران آصف علی نے غیر قانونی اسلحہ سے فائرنگ کر کے اپنی ہی جماعت کے کارکن وقاص شاہ کو قتل کردیا تھا اور فرار ہو گیا تھا جس کو بعد میں رینجرز نے شہداد کو ٹ سے گرفتار کیا تھا اور آصف نے اعتراف جرم بھی کر لیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top