Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار وارد 4جی LTEسروس ،ٹیکنالوجی پارٹنر ایریکسن مقرر

وارد 4جی LTEسروس ،ٹیکنالوجی پارٹنر ایریکسن مقرر

warid1کراچی: وارد ٹیلی کام نے پاکستان میں 4جی LTEکی سروس کی فراہمی کے لئے ایریکسن کے ٹیکنالوجی پارٹنر ہونے کا اعلان کر دیا ، ایریکسن دنیا بھر میں جدید ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی میں نمایاں مقام رکھتا ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وارد ٹیلی کام دنیا کے ان چند نیٹ ورکس میں شامل ہو جائے گاجوکہ 2جی سے براہ راست 4جی LTEٹیکنالوجی میں داخل ہو گی ۔وارد ٹیلی کام کی جانب سے 4جی LTEسروس کی لانچنگ سے وارد کے صارفین کو موبائل براڈ بینڈ کی اسپیڈ میسر آئے گی جو کہ ان کے ایک باکل ہی نیا تجربہ ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جاری GITEXٹیکنالوجی ویک میں وارد ٹیلی کام کے سی ای او منیر فاروقی نے کہا کہ وارد 4جی LTEکی لانچنگ کی طرف جا رہی ہے اور اس کی فراہمی میں ہمارا ٹیکنالوجی پارٹنر ایریکسن جس کی سروسز اور ٹیکنالوجی کی دنیا معترف ہے ۔ اطلاعات کے مطابق وارد ٹیلی کام نے اندرونی طور پر 4جی LTEکی آزمائشی سروس شروع کر دی ہے اور 2سے 3ہفتوں میں وارد صارفین بھی اس آزمائشی سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے 4جی LTEسے مطابقت رکھنے والے اسمارٹ فونز کے حامل صارفین کو 4جی LTEسمز کی مفت فراہمی بھی شروع کر دی ہے ۔

مڈل ایسٹ ریجن کے لئے ایریکسن کی صدر رافیعہ ابراہیم نے اس سلسلے میں کہا کہ ہم پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے ارتقاءمیں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہیں اور اس سلسلے میں ہمارا وارد ٹیلی کام کے ساتھ نئے تعلقات کا آغاز ہو چکا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...

کورونا وائرس، کاروباری اوقات میں کمی پر غور

کراچی، کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، حکومت کا کاروبار اور تقریبات کے اوقات کار میں تبدیلی اور ایس او پیز پر سختی...

گستاخانہ خاکے،سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

کراچی، فرانس میں توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے صوبائی...