Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار سات بجے بازاربند، حکومت تاجرمذاکرات ناکام

سات بجے بازاربند، حکومت تاجرمذاکرات ناکام

wasanکراچی، شہرقائد میں رات سات بجے تک دکانیں اور شادی ہال بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر حکومت اور تاجربرادری میں اتفاق نہ ہوسکا۔ صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا ہے کہ بازار بند کروانے کا فیصلہ نومبر کے پہلے ہفتے تک ہوجائے گا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کراچی میں جلد دکانیں بند کروانے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیئے تاجر برادری کے ساتھ اجلاس کیا۔ اجلاس میں مشیر اطلاعات سندھ ،سینیٹر سعید غنی بھی شریک تھے۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا تھا کہ شام سات بجے دکانیں بند کرنے کا وزیراعلی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ابھی صرف وزیراعلی سندھ نے کمیٹیاں بنائی ہیں، پہلے تاجروں سے بات چیت کی جائیگی اسی سلسلے میں آج تاجروں کا اجلاس بلایاگیا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تاجر برادری سے رائے لیکر وزیراعلی سندھ تک پہنچائینگے، جبکہ ہمیں کراچی والوں کا یہ تاثر ختم کرنا ہے کہ وہ دیر سے سوتے ہیں اور دیر سے اٹھتے ہیں، ہمیں پاکستان کو آگے لے جانا ہے۔تاجروں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعلی کے حکم پر بازار بند کروانے کے فیصلے پر ہر صورت عمل کروائیں گے۔ آج کی ملاقات میں کچھ تجاویز آئی ہیں اور ہم اس پر مزید غور کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...

داود یونیورسٹی کے طلبا یونیورسٹی انتظامیہ سے سخت ناراض

کراچی؛ ایم اے جناح روڈ پر واقع داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی کے طلبا انتظامیہ پر برس پڑھے ، انٹرنیٹ کی...