Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

زائد فیسیں لینے والے اسکولوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ...

محکمہ داخلہ سندہ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا

سندہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر، محکمہ داخلہ سندہ نے نیا حکم نامہ...

گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک

کورنگی میں پی این ٹی کالونی کے قریب زیر تعمیر گھر کی دیوار گر گئی، گھر کی دیوار...

خداداد کالونی ،گودام کی بالائی منزل پر آتشزدگی

خداداد کالونی میں گودام کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی گاڑیاں روانہ، ریسکیو ذرائع...

کتناہی زورمارلے،متحدہ لندن کاکوئی مستقبل نہیں،وسان

wasanکراچی، وزیر صنعت سندھ منظور وسان کہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات 2018 میں ہوں گے اور مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملے گا لیکن عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملک میں حکومتیں اکتوبر اور نومبر میں گرتی ہیں لیکن اس بار جمہوریت کو خطرات نہیں ہیں،نومبر کے مہینے میں سیاسی اور غیر سیاسی اہم عہدوں پر تبدلیاں ہوں گی، آئندہ انتخابات 2018 میں ہوں گے اوراس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملے گا لیکن عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں ہے۔ ایم کیوایم لندن کتنا بھی زور مارلے ان کا کوئی مستقبل نہیں، مستقبل صرف ایم کیوایم پاکستان کا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کریں گے اور اس کا مقصد بڑی گڑبڑ ہے، ان کا اسلام آباد دھرنے میں شامل ہونا کسی اشارے کا نتیجہ ہے۔ سانحہ کارساز کی تحقیقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کی تحقیقات میں اس وقت کے وزیراعلی اور میئر کراچی کو شامل تفتیش کیا جائے کیونکہ دونوں اہم شخصیات کو شاملِ تفتیش کئے بغیر تحقیقات شفاف ہونا ممکن نہیں۔

Open chat