Thursday, January 28, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی (زمرد سلطانہ)

زندگی میں سب چیزیں سو فیصد نہیں ہوسکتیں ہمیں کچھ چیزیں قبول کرنا ہوتی ہیں۔ جو چیزیں قبول کرنی ہوں ان کو اللہ تعالیٰ...

گلشن معمار انوری مری گوٹھ میں تجاوزات کےخلاف آپریشن

 گلشن معمار انوری مری گوٹھ میں تجاوزات کےخلاف آپریشن، شہریوں کے پتھرائوں سے ایس ایچ او زخمی، نفری بھاگنے پر مجبور، پولیس کے مطابق...

سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم کا امیدوار کے نام پر غور

ایم کیو ایم پاکستان نے بھی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ میں...

کورونا ویکسین، سندھ کے چینی کمپنی سے معاملات طے

سندھ حکومت بازی لے گئی، صوبائی حکومت کے کورونا ویکسین کی درآمد کےلئے چینی کمپنی سائنو فارم سے معاملات طے، کورونا ویکسین فروری کے...

شہبازومریم کے درمیان وزارت عظمیٰ کی دوڑجاری ہے،وسان

wasan-3کراچی سندھ کے وزیرصنعت اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے درمیان وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ جاری ہے۔نجی چینل کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرمنظور وسان نے ایک بار پھر پیش گوئی کی ہے کہ 2018 ماضی کے تمام برسوں سے منفرد اور مختلف ہوگا، سال کے پہلے ماہ سیاست میں اتار چڑھاؤ ہوسکتا ہے، کچھ کیسز ختم ہوں اور کچھ نئے کیسز بنیں گے، رواں برس انتخابات کا انعقاد ہونا ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان پاکستان کے مفید اور شریف برادران کے لئے نہایت مفید ہے، جو حالات چل رہے ہیں خصوصاً ٹرمپ کے بیان نے ہمیں متحد کردیا ہے اور یہی حالات رہے تو انتخابات وقت پر ہوں گے تاہم اگر 10 فروری تک کچھ نیا ہوگیا تو پھر بروقت انتخابات کا انعقاد بھی مشکل ہوجائے گا۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ آئندہ وزیراعظم ملک کی تین بڑی جماعتوں میں سے ہی ہوگا لیکن مسلم لیگ (ن) میں وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف دونوں شامل ہیں تاہم پارٹی میں شہبازشریف کے لئے ہی نرم گوشہ ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat