وسیم اخترکے خلاف اقبال کاظمی کی درخواست مسترد

waseem-akhter-newکراچی سندھ ہائیکورٹ میں مئیر کراچی وسیم اختر کے خلاف سانحہ 12 مئی کا مقدمہ داخل دفتر کرنے کے معاملے پر عدالت نے وسیم اختر کے خلاف اقبال کاظمی کی درخواست مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں اقبال کاظمی کی وسیم اختر کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وسیم اختر ملزم ہونے کے باوجود عوامی عہدہ رکھتے ہیں۔ سٹی کورٹ میں درج مقدمے میں 44 وکلاء عینی شاہدین موجود ہیں۔ عینی شاہدین ہونے کے باوجود وسیم اختر کے خلاف مقدمہ اے کلاس کردیا گیا۔ آپ کیسے ان مقدمات میں متاثرہ فریق ہیں؟انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ سانحہ 12 مئی کے ملزمان کو سزا ملتی تو آئندہ ایسے واقعات نہ ہوتے۔ یہ عوامی مفاد عامہ نوعیت کا مقدمہ ہے۔ اقبال کاظمی عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔عدالت نے وسیم اختر کے خلاف اقبال کاظمی کی درخواست مسترد کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top