Thursday, October 22, 2020
Home Trending وسیم اکرم پر فائرنگ کرنیوالے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمٰن نے...

وسیم اکرم پر فائرنگ کرنیوالے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمٰن نے تحریری معافی مانگ لی

waseem akram firing1کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کیس میں مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمان نے تحریری معافی مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمان نے تحریری معافی مانگ لی ہے۔ دوسری جانب وسیم اکرم نے معافی نامہ قبول کرنے کے لیے 2 شرائط رکھی ہیں کہ عامر رحمان اپنا اسلحہ لائسنس اور گاڑی کے ڈرائیورکا لائسنس منسوخ کردیں تو ان کا معافی نامہ قبول کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عامر رحمان نے وسیم اکرم کی دونوں شرائط منظور کر لی ہیں جس کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ پیر کے روز معافی نامہ عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ 5 اگست کو کارساز روڈ پر پیش آیا جب کہ مقدمے کے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمان عبوری ضمانت پر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...