Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں عدالت چیف سیکرٹری واٹر ٹینکر مالکان سے واجبات وصول کریں، عدالت عظمیٰ کا...

چیف سیکرٹری واٹر ٹینکر مالکان سے واجبات وصول کریں، عدالت عظمیٰ کا حکم

supreme courtکراچی: عدالت عظمیٰ نے چیف سیکریٹری سندھ کو واٹر ٹینکر مالکان سے واجب الادا رقم وصول کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس سےمتعلق کیس کی سماعت کے دوران ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ کراچی میں 555 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے، شہر کو 24 گھنٹے پانی کی فراہمی ممکن نہیں، کے فور منصوبے کی تکمیل کے بعد پانی کی قلت پر قابو پا لیا جائے گا، واٹر ٹینکرز مالکان کو 30 کروڑ کے لگ بھگ واجبات ادا کرنے ہیں۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ دنیا میں کھارے پانی کو میٹھا کرنے کے پلانٹس لگائے گئے ہیں، یہ پلانٹس ہمارے یہاں کیوں نہیں لگائےجاتے، ڈی ایچ اے میں ایک پلانٹ لگایا تھا وہ بھی کام نہیں کررہا۔ جس پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ کے پی ٹی میں ایک لاکھ گیلن پانی کا پلانٹ لگایا جو ان کی اپنی ضروریات پوری کرتا ہے۔ جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ چند کروڑ روپے کے واجبات کے باعث شہریوں کو کیوں اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے، جس پر چیف سیکرٹری سندھ نے عدالت کو بتایا کہ وہ خود واٹر بورڈ کے واجبات کے معاملات خود دیکھ رہے ہیں، اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو حکم دیا کہ واٹر ٹینکر مالکان سے واجب الادا رقم کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور شہر میں فائر اسٹیشنز کی تعداد میں 10 گنا اضافہ کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...