Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت شہر کے مختلف علاقے پانی سے محروم، عوام اذیت میں مبتلا

شہر کے مختلف علاقے پانی سے محروم، عوام اذیت میں مبتلا

1368453215-karachi-faces-a-new-water-shortage_2048083کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی گزشتہ کئی روز سے بند ہے۔ اورنگی ٹاؤن، کورنگی، لانڈھی، شیر شاہ، سرجانی، مارٹن روڈ، لیاقت آباد، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، ملیر، ناظم آباد اور رضویہ سوسائٹی پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ شہری انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ پانی کی بندش سے ماہ محرم کے دوران شہریوں کی جانب سے ادا کی جانے والی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں بھی پریشانیاں درپیش ہیں۔ فیڈرل بی ایریا کے بلاک 17، 18، 19 اور 20 میں بھی گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ہے۔ علاقہ مکین اپنے گھروں میں مہنگے داموں ٹینکر ڈلوا کر گزارہ کررہے ہیں جبکہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چند عناصر کی جانب سے پانی کی بڑی لائن میں متعدد غیر قانونی لائنیں ڈالنے کے باعث یہ صورت حال پیدا ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...