Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے نہار منہ پانی پینے پئیں ۔ وزن میں اضافے سمیت کئی بیماریوں سے...

نہار منہ پانی پینے پئیں ۔ وزن میں اضافے سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہیں

waterکراچی: صبح سویرے نیند سے بیدار ہوتے ہی نہار منہ پانی پینے کے بے شمار فوائد ہیں جن کے ذریعے متعدد بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق صبح سویرے خالی پیٹ پانی پینے سے معدے کی خوارک ہضم کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اس کے ذریعے نہ صرف آپ اپنی جلد کی صحت بہتر بناسکتے ہیں بلکہ اس سے جسم میں خون بنانے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے نزدیک یہ طریقہ علاج وزن میں کمی کے لئے بھی ایک بہترین نسخہ ہے۔ تحقیق کے مطابق پانی کے ذریعے چند بیماریوں کا 100 فیصد کامیاب علاج ممکن ہے، مثلاً سر اور جسم کا درد، قلب کے نظام میں پایا جانے والا نقص، دل کی دھڑکن کی غیر معمولی تیزی، مرگی، موٹاپے کے سبب جنم لینے والی بیماریاں، ایستھما یا دمہ، ٹی بی، گردن توڑ، گردے کی خرابی، معدے کی بیماریاں، ذیابیطیس، قبض، امراض چشم، آنکھ، ناک اور کان کی بیماریاں اور چند زنانہ امراض سے بچنے کے لئے خالی پیٹ پانی پینا 100 فیصد مفید ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح سویرے اٹھتے ہی 4 گلاس پانی پینا چاہئے، لیکن اگر اکٹھا 4 گلاس پانی نا پی سکیں توکم از کم 1 گلاس پانی ضرور پئیں اور اس کی مقدار آہستہ آہستہ بڑھاتے ہوئے اسے 4 گلاس تک لے جانے کی کوشش کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...