Wednesday, December 2, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

رینجرز کے ہاتھوں انہتائی مطلوب ڈکیت ساتھی سمیت گرفتار

سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلئے،...

اسٹیل ملز ملازمین کوبے روزگارنہیں ہونے دینگے، سعید غنی

 وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت...

عزیر بلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا

لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کے 3 قریبی ساتھیوں کے خلاف اہم پیش رفت، عدالت نےعزیربلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا سنادی، عبدالعزیز...

شہر قائد میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں موسم خشک، ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ریکارڈ، کم سے کم درجہ 15.5 ڈگری اور زیادہ  سے زیادہ 33...

واٹرکمیشن،جمعرات تک واٹرفلٹر پلانٹس کاورک پلان دینے کاحکم

drink waterکراچی واٹر کمیشن نے کل تک واٹر فلٹر پلانٹس کا ورک پلان دینے کی ہدایت کردی ہے۔ منصوبوں پر کام کرنے والے نااہل افسران کی فہرست بھی طلب کرلی ہے۔ کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کل تک ورک پلان نہ دیا تو معاملہ توہین عدالت کیلئے سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں گے۔سندھ ہائیکورٹ میں واٹر کمیشن نے صوبے میں صاف پانی کی فراہمی اور گندے پانی کی نکاسی آب کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے خراب فلٹر پلانٹس کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے کمیشن کو بتایا کہ معاملے پر میٹنگ کرکے آیا ہوں، کارروائی کریں گےجس پر کمیشن کا کہنا تھا کہ ہمیں میٹنگ مت بتائیں، ایکشن لیں اور رپورٹ دیں۔ اگر کل تک غیر فعال پلانٹس فنکشنل نہ ہوے تو دیکھیں کیا کام ہوتا ہے۔کمیشن میں حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں ایس تھری اور دیگر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بحالی کا پلان پیش کیا گیا

Open chat