Wednesday, October 21, 2020
Home Trending پانی کی عدم فراہمی، شہریوں کا احتجاج، چھٹی کا دن مظاہروں کی...

پانی کی عدم فراہمی، شہریوں کا احتجاج، چھٹی کا دن مظاہروں کی نذر

protest against water shortage1کراچی: شہر قائد میں پانی کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے باوجود شہریوں کو نہ ہی پانی ملا اور نہ ہی انھوں نے احتجاج کا راستہ ترک کیا۔ ملک کے معاشی حب کراچی میں پانی کی عدم دستیابی کا سلسلہ جاری ہے ، اسی طرح شہریوں کے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے، اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل محلہ کے مکین اورنگی ٹاؤن 5 نمبر پر مرکزی شاہراہ پر نکل آئے اور احتجاج کیا، مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں پانی کی فراہمی کا سلسلہ کئی روز سے بند ہے اور وہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، علاقہ مکین دور دراز علاقوں سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مذکورہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیا نے نرخ بڑھادیے ہیں، علاقہ مکین انتہائی مہنگے داموں ٹینکر خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اضافی مالی بوجھ تلے دبتے جارہے ہیں، اس دوران نامعلوم افراد نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کیے اور رکاوٹیں بھی کھڑی کردیں جس سے ٹریفک معطل ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کیا، علاوہ ازیں سہراب گوٹھ کے قریب النور سوسائٹی اور سمن آباد کے مکین بھی سڑکوں پر نکل آئے اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے جبکہ میٹرو پولیٹن شہر کراچی میں پانی جیسی بنیادی ضرورت ہی غائب ہے، شہری پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، صورتحال کے باعث سہراب گوٹھ کی جانب جانے والے راستے بند ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور مذاکرات کے بعد مظاہرین کو پر امن طور پر منتشر کردیا ، اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ،ریسکیو کے مطابق دھماکہ 2 منزلہ عمارت میں ہوا,دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا،متعدد...

آئی جی سندھ کا چھٹیاں موخر کرنے کا فیصلہ

کراچی: انسپکٹر جنرل سندھ مشتاق مہر نے انکوائری کا فیصلہ آنے تک چھٹیاں موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا,آئی جی سندھ پولیس مشتاق...