Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت محکمہ مالیات واٹر بورڈ میں مالیاتی ڈسپلین قائم کرے تمام معاملا ت...

محکمہ مالیات واٹر بورڈ میں مالیاتی ڈسپلین قائم کرے تمام معاملا ت شفا ف ہوں ، مصباح الدین فرید

MisbahuddinFarid320x180کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ مالیات واٹر بورڈمیں مالیاتی ڈسپلین قائم کرے تمام معاملا ت شفا ف ہوں ، ادائیگیوں اور اخراجات کےلئے ترجیحات کا تعین کیا جائے، تنخواہوں، طبّی سہولتوں اور پینشن کی ادائیگی کو اوّلین ترجیحات میں شامل کیا جائے، محکمہ مالیا ت میں حسبِ ضرورت ری اسٹرکچرنگ کی جائے، اہل افراد کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں اور نچلی سطح سے تبدیلی کا عمل شروع کیا جائے، یہ ہدایات انہوں نے محکمہ مالیات کی بریفنگ کے موقع پر دیں، بریفنگ میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس، ڈی ایم ڈی ہیومن ریسورسز، ڈائریکٹر اکاو¿نٹس اور ڈائریکٹر فنانس بھی موجود تھے، ،ایم ڈی واٹر بورڈ نے اس موقع پر کہا کہ ٹھوس اور مالی منصوبہ بندی کےلئے تجاویزمرتب کی جائیں، مالیاتی امور کو متوازن اور زمینی حقائق کے مطابق بنا یا جائے، ریونیو کی وصولی کو یقینی بنایا جائے ، ادائیگیوں میں ترجیحات کا تعین کیا جائے، تنخواہوں اور پینشنز کے واجبات کی ادائیگی اور طبّی سہولتوں کو اوّلین ترجیح دی جائے ، ٹھیکیداروں کو واجبات کی ادائیگی، مساویانہ کی جائے ، انہوں نے کہا کہ بجٹ کا صحیح استعمال افسران کی ذمہ داری ہے تا کہ واٹر بورڈ مالی طور پر مستحکم ہو اور سسٹم کو بہتر بنانے کےلئے مطلوبہ فنڈ میسر آ سکیں، بجلی اور فیول کی بچت بھی توجہ طلب ہے، واٹر بورڈ کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہے تا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سے بہتر سہولتیں میسر آ سکیں، انہوں نے ڈی ایم ڈی فنانس اور ڈائریکٹرز سے تفصیلات معلوم کیں انہوں نے کسی بھی قسم کے بے جا اخراجات نہ ہوں ترقیاتی کاموں کا معیار بہتر اور تمام فیصلے اور ادائیگیاں صاف اور شفاف ہوں ، میرٹ اوّلین ترجیح ہو، انہوں نے کہا کہ اکاو¿نٹینٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور ان کی اصلاح کی جائے تا کہ غلط بلنگ نہ ہو، ایسے اکاو¿نٹینٹ جو قوائد و ضوابط سے ہٹ کر کام کر رہے ہیں ان کو تبدیل کیا جائے، مالیاتی معاملات میں غیر ضروری تاخیری حربوں سے قطعی گریز کیا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ جسے اپنے بھائی کو مہلک مرض سے بچانے کے لیے دنیا میں لایا گیا

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ کی کہانی بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے۔ اس...

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...