Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت منگھوپیر میں گرم چشمہ کے قریب پانی کی لائن کی مرمت کردی...

منگھوپیر میں گرم چشمہ کے قریب پانی کی لائن کی مرمت کردی گئی

IMG20150929150937320x180کراچی، منگھوپیر گرم چشمہ مسجد سراجامنیرا کے قریب پانی کی لائن میں لیکیج کو بالآخر چار سال بعد ختم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مین سڑک پر عرصہ چار سال سے یعقوب شاہ بستی کو دی جانے والی تین انچ کی لائن پھٹ جانے کے سبب پانی ضائع ہورہا تھا جس کے سبب مسجد سراجامنیرا کے باہر پانی کا تالاب نمازیوں اور راہگیروں کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا تھا جبکہ یعقوب شاہ بستی کے مکینوں کو لائن میں لیکیج کے باعث قلت آب کا سامنا تھا اس حوالے سے مکینوں نے متعدد بار یونین کونسل منگھوپیر اور محکمہ واٹر بورڈ کو پانی کی لائن کے مرمت کے لیے درخواستیں دیں لیکن یونین کونسل منگھوپیر اور واٹر بورڈ کے ذمہ دار ایک دوسرے پر ذمے داری ڈالتے رہے۔
آخرکار یعقوب شاہ بستی کے مکینوں کے وفد نے مذکورہ معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے نائب صدر علی اکبر کاچھیلو سے ملاقات کی اور پانی کے لیکیج کی شکایات سے آگاہ کیا جس کے بعد علی اکبر کاچھیلو نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کو میٹنگ کے دوران منگھوپیر کے دیگر مسائل کے ساتھ پانی کی لائن کی مرمت کے لیے خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کیا کمشنر کراچی نے واٹر بورڈ اور ضلعی حکومت کو فوری احکامات جاری کرتے ہوہے جلد از جلد لائن کے مرمت کا حکم دیا جس کے بعد واٹر بورڈ کے ایکسی این اظہار نے ٹیم کے ہمراہ لائن کی مرمت کی اس موقع پر یونین کونسل منگھوپیر کے واٹر اینڈ سیوریج کے انچارج حامد علی لاسی کا تعاون بھی شامل تھا جبکہ علی اکبر کاچھیلو نے پانی کی لائن کے کام کا خود بھی معائنہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...