Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

سوک سینٹر کے اطراف چوک ہونے والی سیوریج لائن کی صفائی کردی گئی، واٹربورڈ

KWSBکراچی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شام سوک سینٹر اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر کے قریب اوور فلو کی شکایت پر واٹربورڈ کے عملے نے ہنگامی طور پر چوک ہوجانے والی سیوریج لائن کی صفائی کردی،تفصیلات کے مطابق سوک سینٹر گلشن اقبال بلاک 14میں واقع مشرق سینٹر اور نعمان سینٹر کی نجی سیوریج لائن بند ہوگئی تھی،اس بند سیوریج لائن کو کھلوانا مشرق سینٹر اور نعمان سینٹر انتظامیہ کی ذمہ داری تھی لیکن ان سینٹرز کی انتظامیہ نے سیوریج لائن صاف کروانے کی بجائے سیوریج کا پانی ڈی سی آفس ایسٹ کے دفتر کے باہر سڑک پر چھوڑدیا جو واٹربورڈ کی غفلت نہیں تاہم واٹربورڈ نے علاقہ کے لوگوں کے مفاد میں فوری کارروائی کرتے ہوئے بدھ کی شام کو مشرق سینٹر اور نعمان سینٹر کی چوک ہوجانے والی سیوریج لائن صاف کردی اور سڑک پر چھوڑا جانے والا پانی بھی صاف کردیا گیا ،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس مقام پر سیوریج اوورفلو ہوچکا ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے چیف انجینئر کو ہدایت کی ہے وہ مشرق سینٹر اور نعمان سینٹر کی انتظامیہ سے مل کر اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں کیونکہ سیوریج لائن پر تعمیرات بھی ہیں تاکہ دوبارہ اوورفلو نہ ہو ۔

Open chat