Wednesday, October 28, 2020
Home Trending شہریوں کو فلٹریشن اور کلورینیشن کے بعدپانی فراہم کیا جارہا ہے، واٹربورڈ

شہریوں کو فلٹریشن اور کلورینیشن کے بعدپانی فراہم کیا جارہا ہے، واٹربورڈ

KWSB-Logoکراچی، واٹراینڈسیوریج بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق واٹربورڈ اپنے تمام پمپنگ اسٹیشنز سے فلٹریشن اور کلورینیشن کے بعد شہر میں پانی فراہم کررہاہے ،یہ تاثر درست نہیں کہ واٹر بورڈ شہر میں بغیر کلورینیشن کے پانی فراہم کررہا ہے صورت حال یہ ہے کہ واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز پر کلورین اور سوڈیم ہائپو کلورائٹ کی آمیزش کررہاہے اور کلورین ضرورت کے مطابق اسٹاک میں موجود ہے واٹربورڈ کی یہ پالیسی ہے کہ شہریوں کو حفظان صحت کے مقررہ معیار کے مطابق کلورین ملا پانی فراہم کرے لہذٰا اس اصولی حکمت عملی کے تحت کلورین کاضرورت کے مطابق اسٹاک موجود رہتاہے ، شہریوں کو کلورینیشن اور فلٹریشن کے بعد پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جومعمول کے مطابق جاری ہے ،جبکہ شہر کے ہر علاقہ سے پانی کے نمونے لے کران کا فوری تجزیہ کیا جارہا ہے اورجن علاقوں میں کلورین کی کمی کی رپورٹ ملتی ہے وہاں کلورین کی مقدار پوری کردی جاتی ہے ، جن علاقوں ((Tail end میںکلورین کی کمی کا امکان ہوتا ہے وہاں سوڈیم ہائپوکلورائٹ کے پلانٹس کی تنصیب بھی کردی گئی ہے جو کلورین کا متبادل ہے اور کمی کو پورا کررہی ہے ،لہٰذا ضروری ہے کہ پانی کے نمونے نل سے یا پمپنگ اسٹیشن سے لئے جائیں اس لئے کہ کمرشل یاگھریلو صارفین کے پانی ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں میں صفائی نہ کرانے کے باعث امیبیا جرثومہ ہوسکتا ہے ،شہر میں فراہم کئے جانے والے پانی میں کلورین کی مقدار PPM 1.5ہے جو کہ نیگلیریا کے جرثومہ کے خاتمہ کے لئے کافی ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ اکتوبر کے...

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...