کراچی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کے-الیکٹرک نے منگل کی رات، بدھ کے دن اوربدھ و جمعرات کی درمیانی شب پیپری پمپنگ ہاؤس اور دھابیجی پمپنگ ہاؤس پر طویل بریک ڈاؤن جاری رہا، جس کے نتیجے میںگزشتہ روز بھی 50 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہو سکا، تفصیلات کے مطابق کے-الیکٹرک انتظامیہ کی درخواست پر گذشتہ روز 11 بجے صبح سے 6:30 بجے شام تک پیپری پمپنگ ہاؤس پر 7 گھنٹے بجلی بند رہی، جس کے نتیجے میں 50 ملین گیلن پانی کی فراہمی سے شہر محروم رہا، کے-الیکٹرک نے دوسری مرتبہ دھابیجی پمپنگ ہاؤس جہاں سے 22 ہیوی پمپس سے شہر کو پانی فراہم کیا جاتا ہے بجلی بندکی، اس دوران 25 ملین گیلن پانی کی شہر کو فراہمی ممکن نہ ہو سکی ، سیکنڈ اور فورتھ فیز اور K-III کی بجلی بدھ کو 12 بجے رات بندکی گئی ، دھابیجی سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو گئی ، فیز فور پر 1:45 صبح بجلی بحال ہو سکی، بجلی کے اس تعطل سے مجموعی طور پر 50 ملین گیلن پانی سے شہر محروم رہا،دونوں اہم پمپنگ ہاؤسز سے پانی کی فراہمی معمول پر آنے میں مزید 24 گھنٹے لگیں گے، آج جمعرات کی صبح 10 بجے دھابیجی پمپنگ ہاؤس پر فیڈر 2 ، سیکنڈ فیز ، تھرڈ فیزجی کے 1، K-2، K-II پر بجلی کا بریک ڈاؤن، بجلی کی اچانک بندش سے بیک پریشر کے باعث 72 انچ کی لائن نمبر 5 دو جگہ سے پھٹ گئی، لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کی مرمت کم از کم 2 سے 3 روز میں مکمل ہو گی۔