Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت شہر کو 41 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ، ترجمان...

شہر کو 41 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ، ترجمان واٹربورڈ

water-crisis320x180کراچی ، شہر کو پانی فراہم کرنے والے واٹربورڈ کے اہم پمپنگ ہاو¿سز پر کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ بجلی بند کرنے کا سلسلہ جاری رہا ،کراچی کو 41ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ۔ تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کی تمام تر اپیلوں کے باوجود جمعرات کو واٹراینڈ سیوریج بورڈکے اہم ترین دھابیجی پمپنگ ہاو¿س کی بجلی صبح 11:20بجے اچانک بند کردی گئی جس کی وجہ سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 12پمپس بھی بند ہوگئے اور فیز ون ، فیز ٹو اور K-2 نظام آب رسانی سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی دن 12:55پر بجلی کی فراہمی مرحلہ وار شروع ہوئی، تقریبا دیڑھ گھنٹے بعد دھابیجی ،فیز ون ،فیز ٹو اور K-2منصوبہ آب رسانی سے پانی کی فراہمی شروع کی جاسکی ،اس دوران پمپس بند ہونے سے کراچی کو پانی کی فراہمی کی رفتار بھی بہت سست ہوگئی اور 15ملین گیلن پانی معمول سے کم فراہم کیا گیا ، اس کے علاوہ گھارو پمپنگ ہاو¿س کی بجلی رات10:45پر بند کی گئی جو کہ صبح12:15پر بحال ہوئی بجلی بند ہونے سے 3ملین گیلن پانی کراچی کو فراہم نہیں کیا جاسکا جبکہ پپری پمپنگ ہاو¿س کی بجلی بھی بند ہونے سے 13پمپس کی مدد سے جاری فراہمی آب کا عمل معطل ہوگیا اور 23ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا،ان تینوں پمپنگ ہاو¿سز کی بجلی بند ہونے سے شہر کے اہم علاقے لاندھی ،کورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی، ڈیفنس ہاو¿سنگ اتھارٹی ، اختر کالونی ،منظور کالونی اور کلفٹن کے علاقے مکمل طور پرقلت آب کا شکار رہے جبکہ صدر ، جمشید ٹاو¿ن ، گلشن اقبال ، پاک کالونی ، لیاقت آباد ، ناظم آباد ،نارتھ ناظم آباد ، نارتھ کراچی ، بلدیہ ،اور اورنگی ٹاو¿ن و قریبی علاقے جزوی طورپر متاثر ہوئے،واضح رہے کہ بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد مختلف پمپنگ ہاوسز سے پانی شروع کرنے میں کم از کم ایک سے دو گھنٹے درکار ہوتے ہیں اور پانی کی کمی کے اثرات تقریباً پورے شہر پر دو سے تین روز تک برقرار رہتے ہیں واٹربورڈ کے توجہ دلانے کے باوجود پمپنگ ہاو¿سز خصوصاً دھابیجی پمپنگ ہاو¿س کی بجلی بغیر اطلاع اور اچانک بند کرنے کا سلسلہ جار ی ہے اور کے۔ الیکٹرک نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...

منگھو پیر: دیومالائی داستان سے سائنس تک

منگھوپیر کراچی کے قدیم ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ مصروف، بے ترتیب اور تیزی سے پھیلتے ہوئے شہر کے شمالی حصے...