Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری کی شادی کے کیس کی سماعت

سٹی کورٹ میں آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری میں شادی کے کیس کی سماعت،  پولیس چالان...

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی...

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن، بختاور بھٹو کی منگنی آج، بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی کی...

واٹربورڈ نے 26 ڈیوٹی سے غیرحاضر افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے

KWSB-Logoکراچی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے 16گریڈ سے 19گریڈ کے 26 ڈیوٹی سے غیر حاضر افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں جو ایکس پاکستان چھٹیوں پر تھے مگر بیرون ملک جانے کی منظورشدہ تعطیلات ختم ہونے کے بعد بھی بغیر اطلاع ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں ، واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر HRD-A نے ایم ڈی واٹربورڈ کی منظوری سے شوکاز نوٹس ان تمام غیرحاضر افسران کو جاری کردیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ یہ افسران بغیر اجازت و اطلاع کے طویل عرصہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں اور تعطیلات ختم ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے جبکہ مجاز اتھارٹی نے چھٹیوں میں اضافہ کیلئے ان کی درخواستیں بھی نامنظور کردی تھیں نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی سروس بک اور سروس ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے ان کا محکمہ جاتی ریکارڈ محکمہ ہیومن ریسورسز و ایڈمن واٹربورڈ میں موجود نہیں جبکہ مذکورہ افسران حالیہ فزیکل ویریفکیشن میں بھی پیش نہیں ہوسکے لہٰذا نوٹس کی وصولیابی کے 15روز کے اندر تحریری جواب داخل کریں ، اس شوکاز کے نوٹس کا جواب نہ ملنے پر ex-past (یک طرفہ )فیصلہ کیا جاسکتا ہے ،جن افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیںان میں ارشد جاوید سیکریڑی/او ایس ڈی ،(بی ایس 19)،فرخ نعیم ،ایس ای (بی ایس 19)قمر فریدی ،ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس 18 ) عطاءاللہ ایس ای (بی ایس 19)قمر فریدی ،ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس 18) جاوید حامد صدیقی ایس ای(بی ایس 19)قمر فریدی ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس 17 ) ریاض الرحمان ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس 17 ) عمران غنی ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس 17 ) ایس وقاص حسین ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس17) رفیق احمد ترک،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس17)اعجاز احمد،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر(بی ایس17) محمد عارف فاروقی ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس 17) سید طارق علی ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس17 ) محمد داو¿د،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر( بی ایس 17) ایم محمود،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس17) محمد جمیل احمد،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر بی ایس17) ہدایت اللہ ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس17) اعجاز علی سیال،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس 17 ) رضا عارف زیدی ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس17) ایم نجیب قریشی ،سب انجینئر( بی ایس16)ظفراحمد ،سب انجینئر( بی ایس 16)رضوان سعید،سب انجینئر( بی ایس16)عبدالوکیل خان ،سب انجینئر( بی ایس16)عمران مسعود،سب انجینئر (بی ایس16)آفتاب الیاس ،سب انجینئر (بی ایس16)ایس فہیم اقبال رضوی ،سب انجینئر( بی ایس 16)اورعبدالخالق،سب انجینئر (بی ایس 16)شامل ہیں۔

Open chat