Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت واٹر بورڈ کا نادہندہ صارفین کیخلاف گرینڈ آپریشن، عدم ادائیگی پر 115...

واٹر بورڈ کا نادہندہ صارفین کیخلاف گرینڈ آپریشن، عدم ادائیگی پر 115 کنکشن منقطع

KWSBواٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے نادہند صارفین کیخلاف گرینڈ آپریشن کردیا ہے ،شہر کے مختلف علاقوں میں ریونیو کے عملے کی کارروائی کے دوران بلوں کی عدم ادائیگی پر 115گھریلو ،تجارتی اور صنعتی کنکشن منطقع کردیئے گئے جبکہ ادائیگی کے معاملات اور عدالتوں میں مقدمات کیلئے وکیلوں کا پینل بھی تشکیل دیدیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ نے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے،صدر نارتھ ناظم آباد لیاقت آباد گلشن اقبال اور سوسائٹی ملحقہ علاقوں سمیت شہر کے دوسرے علاقوں میں بھی بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 115کنکشن منطقع کردیئے گئے ، واٹر بورڈ کے ریونیو ڈپارٹمنٹ نے واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر قطب الدین شیخ کی ہدایت پر غیر قانونی کنکشن لینے والے پروجکیٹس کے خلاف بھی کارروائی کی ہے اور ان کے پانی کے کنکشن کاٹ ڈالے ، واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آر آر جی ) محمد اسلم خان نے نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائی کے لئے ضلع کی سطح پر متعدد ڈس کنکشن ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، جن کی سربراہی ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کررہے ہیں جبکہ گرینڈ آپریشن کی براہ راست نگرانی خود ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آرآر جی )کررہے ہیں ، ڈی ایم ڈی ریوینو نے ٹیکس افسران کے ضلعی سطح پر اجلاس منعقد کرکے انہیں متنبہ کردیا ہے کہ محصولات کی وصولی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،محصولات کا ٹارگٹ حاصل نہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی ،ٹارگٹ پورا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ڈویڑن کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کا تبادلہ بھی کیا جاسکتا ہے ، جبکہ تمام ڈویڑن کے ڈپٹی ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر ڈس کنکشن مہم کی رپورٹ باقاعدگی سے جمع کرائیں۔
ہدایت کی گئی ہے کہ مہم کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے دوسری جانب واٹر بورڈ کے محکمہ ریونیو نے واٹر بورڈ کے ایسے صارفین جن پر واٹر بورڈ کے 10ہزار روپے سے زائد کے واجبات ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اس فیصلے پر عملدرا?مد کے لئے معروف وکلا ءپر مشتمل ایک پینل بھی تشکیل دیدیا گیا ہے جو ان مقدمات کی پیروی کرے گا ایسے صارفین کے خلاف اگلے ماہ دسمبر سے قانونی کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آرآر جی )نے واٹر بورڈ کے نادہند صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر واٹربورڈ کے واجبات ادا کردیں کسی بھی قسم کی تصیحح اور معلومات کے لئے واٹر بورڈریونیو ڈپارٹمنٹ کے ضلعی دفتر یا مرکزی دفتر واقع نائنتھ مائل کارساز(نزد عوامی مرکز)پر قائم کنزیومر سینٹرسے رابطہ کریں ، انہوں نے ایسے پروجیکٹس جنہوں نے واٹر بورڈکے واجبات ادا نہیں کئے ہیں یا پانی کے غیر قانونی کنکشن حاصل کررکھے ہیں ان سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر پروجیکٹس انتظامیہ یا پروجکیٹس میں رہائش پزیر افراد کی انجمنوں سے فوری رابطہ کرکے انہیں واجبات کی ادائیگی اور غیر قانونی کنکشن کو ریگولرائز کرنے کیلئے آمادہ کریں بصورت دیگر واٹربورڈ کی کارروائی کے بعد انہیں پانی کی سہولت سے محروم ہونا پڑے گا اور قانونی کارروائی بھی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...