دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاون کے باعث کراچی کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی۔واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5پھٹ گئی جس کے باعث اطراف کے علاقے زیر آب آگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ بجلی بریک ڈاؤن کے باعث 4 پمپس بند ہو گئے ہیں، پانی زیادہ ہونے کے باعث مرمتی کام شروع نہیں کیا جاسکا۔