Sunday, November 1, 2020
Home Trending واٹر بورڈ کی کارروائی، 3 پانی چور گرفتار

واٹر بورڈ کی کارروائی، 3 پانی چور گرفتار

KWSBکراچی واٹر ایند سیوریج بورڈ نے ہفتہ کی شب نادرن بائی پا س پر نیو سبزی منڈی پر پانی چور مافیا کی غیر قانونی ہائیڈرنٹ کےلئے واٹر بورڈ کی 48انچ قطر لائن سے غیر قانونی کنکشنزز لگانے کی کوشش ناکام بنادی اور ملزمان کو گرفتار کرادیا ، تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ سپرنٹنڈنگ انجینئر واٹر ٹرنک مین کو اطلاع ملی تھی کہ نادرن بائی پاس ( موچکو گوٹھ ) کے قریب ہائیڈرنٹ مافیا کے کارندے بلدیہ ٹاو¿ن کی مین لائن سے غیر قانونی کنکشنز لگارہے ہیں ، لہٰذا افسران نے موچکو پولیس کو اطلاع دی جس پر موچکو پولیس نے نشاندہی پر چھاپہ مار کر موقع سے مافیا کے 3کارندے ذاکر ،اجمل اور عمران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ان کے خلاف FIR نمبر 206/14 درج کرادی گئی ، پانی چوروں نے 4 اور 6 انچ قطر کے پائپ ،والو اور دوسرا سامان ضبط کرلیا ،واضح رہے کہ وزیربلدیات سندھ چیئرمین واٹر بورڈ شرجیل انعام میمن اور ایم ڈی واٹربورڈ قطب الدین شیخ کی ہدایت پر رات کے اوقات میں بھی واٹربورڈ کا عملہ مانیٹرنگ کررہا ہے ، جیسے ہی پانی چور مافیا غیر قانونی کنکشنز لگانے اور مسمار شدہ ہائیڈرنٹس کھولنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی کی جاتی ہے اس سلسلہ میں علاقہ پولیس اور مکین بھی تعاون کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...