یم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے کہا ہے کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی اور منصفانہ تقسیم کیلئے واٹربورڈ بھرپوراقدامات کررہا ہے، وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پرمنتخب نمائندوں سے رابطے جاری ہیں،واٹربورڈکوشہر ی وضلعی حکومتوں کا تعاون بھی حاصل ہے،منتخب نمائندے فراہمی ونکاسی آب کے امور سے متعلق شہریوں میں آگاہی وشعورکیلئے واٹربورڈ کے جاری اقدامات میں تعاون کریں،یہ بات انہوں نے رکن سندھ اسمبلی جمال الدین صدیقی کی قیادت میں آنے والے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی